Buy website traffic cheap

عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کس ڈر کی وجہ سے قوم سے خطاب کیا

لاہور(ویب ڈیسک): بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان نے آدھی رات کو خوفزدہ ہو کر خطاب کیا، ڈر ہے آئی ایم ایف سے بجٹ منظور نہ ہوا تو انکی حکومت گر جائیگی۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعظم کے قوم سے خطاب پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کوئی باضمیر مہنگائی اور بے روزگاری کو ووٹ نہیں دیگا، بجٹ معاشی خود کشی ہے پیپلز پارٹی اسے منظور نہیں ہونے دیگی۔خورشید شاہ نے اپنے ردعمل میں کہا خان صاحب آپ قائد ایوان ہیں سٹوڈیو میں تقریر کرنا کمال نہیں پارلیمنٹ میں آکر تقریر کی ہمت کریں، کیا اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں ہی ریاست مدینہ کے قیام کا طریقہ ہے، ہم نے احتجاج کا عندیہ دیا تو ان کی چیخیں نکل جائیں گی۔پی پی رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا سلیکٹڈ وزیراعظم نے ملکی معیشت آئی ایم ایف کے حوالے کر دی، باشعور عوام دیکھ رہے ہیں کہ عمران خان کی حکومت کتنی با اختیار ہے۔