بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> وزیراعظم عمران خان کا یوم آزادی کشمیر میں منانے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان کا یوم آزادی کشمیر میں منانے کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان یوم آزادی آزادکشمیر میں منائیں گے جہاں وہ قانون ساز اسمبلی سے بھی خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق : وزیراعظم ہائوس کے مطابق وزیراعظم عمران خان چودہ اگست کی صبح ہیلی کاپٹر کے ذریعے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد جائیں گے، اس موقع پر کئی وفاقی وزراء بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے اور وہاں آل پارٹیز کانفرنس سمیت دیگر کشمیری رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*