Buy website traffic cheap


ن لیگ کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری، اہم رکنِ اسمبلی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرلی

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان مسلم لیگ ن کے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ سیاسی پنچھی رائیونڈ کی دیواروں سے اڑ کر بنی گالہ کے سیاسی گھونسلے میں پناہ لیتے جارہے ہیں۔ حال میں ن لیگ رکن صوبائی اسمبلی پنجاب علی اصغر منڈانے پارٹی چھوڑ کر عمران خان کے ہاتھوں سیاسی بیعت کر لی ہے۔ علی اصغر منڈا شیخوپورہ سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔