بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> ن لیگ نے حکومت پر سنگین ترین الزام عائد کردیا
لیگ

ن لیگ نے حکومت پر سنگین ترین الزام عائد کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہاہے کہ آج جن کے ہاتھوں میں کھیل کر نواز شریف کی زندگی سے کھیلا جارہاہے ، اس پر قوم معاف نہیں کرے گی ، ان عقل کے اندھوں کو سمجھ آجانی چاہئے کہ نواز شریف کی زندگی سے نہ کھیلیں۔ جاوید لطیف نے کہا کہ اس حالات میں جو معاملات کئے گئے ہیں وہ سب کے علم میں ہیں ، حقائق پوری قوم کے علم میں ہیں کہ یہ کیوں کیا گیا اور کس کی خواہش پر کیا گیا ؟انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے علاج کے لئے ہم بھیک نہیں مانگیں گے لیکن یہ بات ذہن میں رکھ لیں کہ کبھی وقت آئیگا کہ پتہ چلے گا کہ آج جن کے ہاتھوں میں کھیل کر نواز شریف کی زندگی سے کھیلا جارہاہے ، اس پر قوم معاف نہیں کرے گی ، ان عقل کے اندھوں کو سمجھ آجانی چاہئے کہ نواز شریف کی زندگی سے نہ کھیلیں ۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کی صحت پرسیاست کرناافسوسناک ہے،پنجاب حکومت بتائے علاج کیوں شروع نہیں کیاگیا؟۔مسلم لیگ ن کی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نوازشریف کی صحت پرسیاست کرناافسوسناک ہے،پنجاب حکومت بتائے علاج کیوں شروع نہیں کیاگیا؟۔انہوں نے کہا کہ دوماہ تماشہ کرکے بیمارشخص کوکیوں ذہنی اذیت دی گئی؟

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*