ق لیگ کا چوہدری سرورکے بعد پی ٹی آئی رہنماء جہانگیرترین کے حوالے سے بھی تحفظات کا اظہار

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے سینیئررہنماء اورسابق سینیٹرکامل علی آغا نے نجی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں سب سے زیادہ گلہ جہانگیرترین سے تھا کیونکہ وہ ہمارے بندے توڑتےتھے. انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے پاکستان تحریکِ انصاف سے سیاسی اتحادمیں بھی جہانگیرترین نے ہی اہم کرداراداکیا ہے. ان کا مزید کہناتھا کہ گلہ کرنے کامقصدہی یہی ہوتاہے کہ معاملہ حل ہوجائے. اگرگلہ نہ کیا جائے تویہ سازش بن جاتی ہے. یادرہے کہ اس سے قبل ق لیگ کے رہنماء طاہربشیرچیمہ جہانگیرترین اورپرویزالٰہی کی موجودگی میں گورنرپنجاب چوہدری سرورکے حوالے سے تحفظات کااظہارکرچکے ہیں.