بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> پاکپتن : نوجوان کو جہاز اڑانا مہنگا پڑگیا

پاکپتن : نوجوان کو جہاز اڑانا مہنگا پڑگیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکپتن کے نوجوان کو چھوٹا طیارہ تیار کرنے کے بعد اڑانے کی کوشش میں گرفتار کر لیا گیا تھا- جسے عدالت نے تین ہزار روپے جرمانہ کرنے کے بعد رہا کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق : پاکپن کے رہائشی فیاض کو پولیس نے خود ساختہ چھوٹا اڑاتے ہوئے گرفتار کیا تھا جسے آج ہی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کو تین ہزار روپے جرمانے کی سزا دی تھی ۔ جرمانے کی ادائیگی کے فوری بعد فیاض کو رہا کر دیا گیا ۔مقدمے میں کہا گیا تھا کہ نوجوان فیاض نے جہاز پرمٹ کے بغیر بنایا اور اس کیلئے حکومتی اجازت نامہ بھی حاصل نہیں کیا ۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ جب پولیس نے اسے گرفتار کیا تو وہ جہاز کو لینڈ کررہا تھا اور اس نے جہاز پر خطرناک کرتب بھی دکھائے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*