Buy website traffic cheap

جنرل پریڈ

پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور میں جنرل پریڈ کا انعقاد

لاہور(ویب ڈیسک): ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین کی زیرنگرانی جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا. ایس پی صدر ڈویژن احسن سیف اللہ اور لائنز آفیسر اختر حسین نے خصوصی شرکت کی. جنرل پریڈ میں پولیس لائنز، ڈولفن فورس، اینٹی رائٹ فورس، ٹریفک پولیس، مجاہد سکواڈ نےشرکت کی. اس کے علاوہ لیڈیز پولیس، سی آئی اے، انویسٹی گیشن ونگ اور تھانہ جات کے اہلکار بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے. ایس پی صدر ڈویژن نے پریڈ میں حصہ لینے والے اہلکاروں کا ٹرن آؤٹ بھی چیک کیا۔ جنرل پریڈ میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔ایس پی صدر ڈویژن احسن سیف اللہ کا کہنا تھا کہ جنرل پریڈ کا مقصد اہلکاروں کو الرٹ رکھنا اور ان میں ڈسپلن، اتحاد اور بھائی چارے کی فضاء قائم رکھنا ہےجبکہ لائنز آفیسر اخترحسین نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہ پریڈ کسی بھی فورس کے ڈسپلن کا بہترین مظاہرہ ہوتی ہے۔