Buy website traffic cheap


وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کااجلاس

لاہور(ویب ڈیسک):وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی ٹاسک فورس برائے انسدادپولیو کااجلاس جاری ہے جس میں ملک میں پولیو کے خاتمے کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی .گورنر خیبرپختونخوا ، وزیر صحت ، صوبائی چیف سیکرٹریز،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ،وزیراعلیٰ سندھ ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے شرکت کی. صوبائی وزراءاعلیٰ نے صوبوں میں پولیو کی روک تھام کے اقدامات سے آگاہ کیا. اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیو سے عوام کو آگاہی کےلیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے .ہمیں اپنے بچوں کوپولیو جیسے موذی مرض سے بچانا ہے . وفاق صوبوں کو ہرممکن سہولیات اور مدد فراہم کرے گا. پولیو کا خاتمہ قومی فرض ہے.