Buy website traffic cheap

نوازشریف

نوازشریف کے بغیر عید کی خوشیاں نامکمل ہیں

لاہور(ویب ڈیسک): شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی اسیر نواز شریف کے بغیر عید کی خوشیاں نامکمل ہیں، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ نواز شریف جلد رہا ہوں۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے عیدالفطر پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا اللہ تعالی میری قوم اور ملک کو مصائب سے نجات دے اور امت مسلمہ کو اتحاد، امن، ترقی سے ہمکنار فرمائے۔ انہوں نے کہا ہم کشمیر اور فلسطین کے اپنے مظلوم بھائیوں، بہنوں کو نہیں بھول سکتے، کشمیر اور فلسطین کی آزادی تک امت مسلمہ کی خوشیاں ادھوری ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا عید کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔