Buy website traffic cheap


جمشید دستی نے ملتان کے کالج میں داخلہ لیا اور ان کا نتیجہ کیا آیا

لاہور:(وقار اسلم سے) جمشید دستی عوامی ہمدرد سیاستدان جن کا طرہ امتیاز یہ ہے کہ وہ عوام کے کام آتے ہیں ان کے درمیان رہتے ہیں چاہے آئی ڈی پیز ہوں یا کوئی اور ضرورت مند یہ ان کے لئے خدمات دینا اپنا فرض شمار کرتے ہیں یہ وہ سیاستدان ہیں جنہوں نے ببانگ دہل یا پھر اپنی سادگی میں پارلمینٹ لاجز کے اندر شراب کی موجودگی کا بھانڈا پھوڑا جس پر انہیں اچھی خاصی سبکی کا سامنا بھی کرنا پڑا . سیاستدان اپنا ہر کام صیغہ راز میں رکھ کر کرتے ہیں لیکن یہ جناب شاید اتنے سادہ ہیں کہ تعلیمی نتائج تک کو میڈیا سے دور نہیں رکھ سکے اور ان کے ایل ایل بی پارٹ ون کا نتیجہ سامنے آگیا. عوامی راج پارٹی کے چئیرمین جمشید دستی رول نمبر 1744 سے امتحانات میں اترے اور ان کا نتیجہ یہ آیا کہ ان کے سارے سارے پیپرز میں سپلی ہے اور اس طرح یہ لاء پہلے پارٹ میں بری طرح فیل ہوگئے ہیں، جی ہاں قانون بنانے والے قانون کے پرچوں میں کلین بولڈ ہوگئے ہیں.