Buy website traffic cheap


آرمی چیف سے امریکی وزیر خارجہ کا رابطہ

لاہور(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے –

تفصیلات کے مطابق : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی میں اضافے سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ ایران کے اقدامات پورے خطے کو غیر مستحکم کررہے ہیں لہذا امریکا اپنے لوگوں اور مفادات کا تحفظ کرے گا، قاسم سلیمانی کو نشانہ بنانے کا فیصلہ بھی امریکیوں کے تحفظ کیلیے کیا جب کہ اس سلسلے میں افغان صدر اشرف غنی سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر فریقین مذاکرات کا راستہ اختیار کریں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں جب کہ آرمی چیف نے افغان امن عمل کی کامیابی کے لیے کوششوں کی ضرورت پر زوریا۔