Buy website traffic cheap


دنیا کے طاقتورترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی

لاہور(ویب ڈیسک): دنیا کے طاقتورترین پاسپورٹس کی تازہ ترین فہرست جاری کردی گئی ہے یہ وہ ممالک ہیں جن کے شہری بغیر ویزے کے دنیا کے بیشترممالک کا دورہ کرسکتے ہیں . پاکستان کا اس فہرست میں 92 نمبر ہے پاکستانی شہری صرف آٹھ ممالک میں بغیر ویزے کے سفرکرسکتے ہیں جبکہ 27 ممالک میں آمد پر ویزے کی سہولت حاصل ہے. دنیا کے 164 ممالک میں سفرکرنے کے لیے پاکستانیوں کو پہلے ویزا لینا پڑتاہے. طاقتورترین پاسپورٹس میں سنگاپوراورجرمنی شامل ہیں جن کے شہری 138 ممالک میں بغیر ویزاکے سفرکرسکتے ہیں. متحدہ عرب امارات نے اپنی اہمیت میں اضافہ کرتے ہوئے اس فہرست میں تیسرانمبرحاصل کرلیا ہے.