Buy website traffic cheap

عمران خان

پی پی پی اورن لیگ نے یہ کام کردیا توعمران خان کی حکومت گرجائیگی

لاہور(ویب ڈیسک): معروف صحافی اورتجزیہ نگارحامد میر نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے بہت سے ایم این ایز اوراتحادیوں نے پچھلے چند دنوں میں میرے ساتھ جو بات کی ہے ، اگر مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کو گلے سے لگا لے تو وزیر اعظم عمران خان کی چھٹی ہو سکتی ہے ۔ حامد میر نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کامختلف چینلز تک پہنچنا میڈیا لیکس کے زمرے میں نہیں آتا ، اس رپورٹ سے تحریک انصاف نے اپنی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے ،تحریک انصاف سندھ میں اپنی حکومت بنا سکتی ہے ، یہ پاکستان میں کوئی نئی بات نہیں ہے ، میری اطلاعات کے مطابق سندھ میں پیپلز پارٹی کے کچھ ایم پی ایز تحریک انصاف کے ساتھ رابطے میں ہیں جبکہ اس طرح تحریک انصاف کے بہت سے ایم این ایز اوراتحادیوں نے پچھلے چند دنوں میں میرے ساتھ جو بات کی ہے ، ایسے میں اگر مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کو گلے سے لگا لے تو وزیر اعظم عمران خان کی چھٹی ہو سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جتنے سندھ میں پیپلز پارٹی کے ایم پی ایز تحریک انصاف سے رابطے میں ، اس سے دگنا تحریک انصاف کے ارکان مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور آگ دونوں طرف برابر لگی ہوئی ہے لیکن ابھی تک سندھ میں تحریک انصاف اور مرکزمیں پیپلز پارٹی اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ وہ ایک دوسرے کی حکومتوں کوگرا سکیں۔