Buy website traffic cheap

شاہ سلمان

صدرِمملکت ڈاکٹرعارف علوی کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات

لاہور(ویب ڈیسک): صدرِ مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے . تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی نے سعودی فرمانروا خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ریاض کے الیمامہ پیلیس میں ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے امور پر بات چیت ہوئی ۔ ملاقات میں سعودی عرب میں پاکستان کے قائم مقام سفیر ذیشان احمد اور جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل شہریار اکبر خان بھی موجود تھے ۔اس سے پہلے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی جب مدینہ منورہ سے ریاض پہنچے تو ائرپورٹ پر ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز ، سعودی حکام اورپاکستانی سفارت خانے کے افسران نے استقبال کیا۔ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی بھی صدر پاکستان کے ہمراہ مدینہ سے ریاض آئے۔