بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> صدرِمملکت اوروزیراعظم پاکستان کا کشمیرڈے کے موقع پر خصوصی پیغام
پیغام

صدرِمملکت اوروزیراعظم پاکستان کا کشمیرڈے کے موقع پر خصوصی پیغام

لاہور(ویب ڈیسک): صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی رنگ لائے گی۔صدر مملکت عارف علوی نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ بھارت کا کشمیریوں پر ظلم دہشت گردی کو فروغ دینے کے مترادف ہے، مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کا دوغلا پن شکوک و شبہات ابھار رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پیلٹ گنز سے نہتے کشمیریوں پر بھارتی ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے، کشمیریوں کا جذبہ حریت اور حق خود ارادیت بڑھ رہا ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر احتجاج کیا جائے گا۔ کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 10 بجے سائرن بجائے جائیں گے جس کے بعد ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے مرکزی تقریب پاکستان اور کشمیر کو ملانے والے کہالہ پل پر منعقد ہوگی جہاں ہاتھوں کی زنجیر بنا کر دنیا کو پیغام دیا جائے گا جس میں پاکستان کے وزراء بھی شرکت کریں گے۔ پاکستان میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل ہے۔ صدر مملکت عارف علوی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سےخطاب کریں گے جب کہ وزیراعظم آزاد کشمیر ارکان اسمبلی کے ہمراہ اقوام متحدہ کے دفتر میں مذمتی قرارداد جمع کرائیں گے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں، سیمینار اور کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی جس میں مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم، خواتین کی بے حرمتی، نوجوانوں کو لاپتہ کر کے مارے جانے جیسے افسوس ناک واقعات کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کیا جائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*