Buy website traffic cheap

صدارتی نظام

ملک میں صدارتی نظام لایا گیا تو پیپلزپارٹی کا کیا ردِعمل ہوگا

لاہور(ویب ڈیسک): آصف زرداری نے کہا ہے کہ صدارتی نظام لانے کی کوشش کی گئی تو اسے روکیں گے ۔تفصیلات کے مطابق آصف زرداری جعلی اکاﺅنٹس کیس کیلئے عدالت میں پیش ہوئے تاہم عدالت سے جاتے ہوئے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی جس دوران صحافی نے سوال کیا کہ ملک میں صدارتی نظام کی باتیں ہو رہی ہیں، آصف علی زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح بھی ہوتاہے اس طرح کے کاموں میں ، یہ روز پاکستان میں نیا تجربہ کرنے کے موڈ میں ہیں ، میں سمجھتاہوں کہ صورتحال دن بدن بد سے بدتر ہو تی جارہی ہے ، ہم صدارتی نظام کے قائل نہیں ہیں ، انہیں کوشش کرنے دیں اور ہم روکیں گے ۔