Buy website traffic cheap


وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی وپارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج ہوگا

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومت اور تحریک انصاف کے ترجمانوں کا اہم اجلاس آج ہوگا، وزیراعظم اجلاس میں فارن فنڈنگ کیس پربریفنگ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کورکمیٹی کے اجلاس کے بعد آج حکومتی وپی ٹی آئی ترجمانوں کی اہم بیٹھک لگے گی، اجلاس میں اپوزیشن بیانیے سے نمٹنے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ حکومتی کارکردگی، معاشی کامیابیوں اور سیاسی امور پر بھی بات ہوگی۔حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج شام 6 بجے وزیراعظم آفس میں طلب کیا گیا ہے، حکومت کا بیانیہ کیا ہونا چاہیے؟ وزیراعظم عمران خان ترجمانوں کو آگاہ کریں گے، دریں اثنا ترجمانوں کو کورکمیٹی کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا، اجلاس میں اہم فیصلے ممکن ہیں۔اجلاس میں موجودہ حالات کا جائزہ لینے کے ساتھ یہ بھی طے کیا جائے گا کہ حکومت کا بیانیہ کیا ہونا چاہیے۔