بنیادی صفحہ -> شوبز کی خبریں -> سوشل میڈیا سٹار پریا پرکاش کی بالی ووڈ میں انٹری
پریا پرکاش
پریا پرکاش

سوشل میڈیا سٹار پریا پرکاش کی بالی ووڈ میں انٹری

لاہور(ویب ڈیسک )پریا پرکاش جو اپنی چند سیکنڈکی ویڈیو کی وجہ سے بھارت سمیت دنیا بھر میں انتی مشہور ہوگئی تھی۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو لگانے لگاگیا تھا کہ پریا ہرکاش کوئی بالی ووڈ سٹار ہیں ۔ مگر تب یہ بات سچا نہ تھی مگر اب ہیں کیونکہ بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر نے سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش کے لیے بالی ووڈ کی راہ ہموار کردی۔
تفصیلات کے مطابق :آنکھوں سے اشارے کرنے اور پرکشش اداوں پر مبنی ویڈیو کلپ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ملیالم فلم انڈسٹری کی 18 سالہ اداکارہ پریا پرکاش کے دنیا بھر میں مداح موجود ہیں جو ا±ن کی ویڈیو کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔چند سیکنڈ کی ویڈیو کی وجہ سے پہچانی جانے والی پریا پرکاش نے اب بالی ووڈ اداکاراو¿ں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار اور فلم ساز کرن جوہر نے پریا پرکاش واریئر کو نئی آنے والی فلم ’تخت‘ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں رنویر سنگھ ،عالیہ بھٹ، کرینہ کپور اور وکی کوشل مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔کرن جوہر کی جانب سے پریا کو فلم میں شامل کرنے کا فیصلہ پریا کے خواب کو تکمیل تک پہنچانے کے مترادف ہے کیوں کہ پریا پرکاش نے کچھ عرصے قبل ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنا ان کا سب سے بڑا خواب ہے۔ حال ہی میں پریا پرکاش نے وکی کوشل کے ساتھ ویڈیو بھی بنائی جس میں اداکار کو پریا کی شہرت کا سبب بننے والے انداز کی نقل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

جان ابراہام کی نئی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ کا اعلان کردیا گیا
لاہور(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار جان ابراہام کے فین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ان کی نئی فلم کب ریلیز ’’رومیو اکبر والٹر ‘‘ کب ریلیز ہوگی تاریخ کا اعلان کردیا گیا – تفصیلات کے مطابق : بالی وڈ کی فلم ’’رومیو اکبر والٹر ‘‘ 12 اپریل کو سینما کی زینت بنے گی۔ جس کے بعد جان ابراہام کے مداحوں کو فلم ’’رومیو اکبر والٹر ‘‘ کا بے صبری سے انتظار لگاگیا ہے اور مداح امید کر رہے ہیں کہ فلم باکس آفس پر راج کریں گی – بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار جان ابراہام کی فلم ’’رومیو اکبر والٹر ‘‘ کی ریلیز کی تاریخ جاری کردی گئی ہے ،فلم میں اداکار جان ابراہام اداکار جیکی شروف کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ اداکار موہنی رائو بھی اس فلم میں اداکاری کے جلوے بکھریں گی، فلم 12 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*