Buy website traffic cheap


ویرات کوہلی اور پریانکا چوپڑا انسٹاگرام سے کتنے پیسے کمارہی ہیں؟

لاہور(ویب ڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اشتہاروں سے تو پیسے کما ہی رہی ہیں مگر اب ان کا نام انسٹاگرام کے ذریعے دولت اکھٹے کرنے والے افراد کی فہرست میں بھی شامل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق :‌” Hopperhq.com“ نامی ویب سائٹ حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں انسٹاگرام پر تصاویر لگانے کے عوض بھاری رقم وصول کرنے والے ستاروں کی فہرست بنائی گئی ہے جس میں بھارتی اداکارہ پریانکاچوپڑا 19 ویں اور انڈین ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 23 ویں نمبر پر رہیں ۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار پریانکا چوپڑا کا شمار کامیاب اداکاراﺅں میں ہوتا ہے تاہم اب انکشاف ہواہے کہ اداکارہ انسٹاگرام پر ایک تشہیری پوسٹ یا تصویر لگانے کے 271000 ڈالر حاصل کرتی ہیں جو 4 کروڑ 36 لاکھ 98 ہزار 750 پاکستانی روپے بنتے ہیں۔اس فہرست میں پریانکا چوپڑا 19ویں نمبر پر ہیں، جن کے اکاو¿نٹ کو 4 کروڑ 33 لاکھ صارفین فالو کررہے ہیں۔بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اس فہرست میں 23ویں پوزیشن پر ہیں جو ایک پوسٹ کے 196000 ڈالر (3 کروڑ 16 لاکھ 5 ہزار پاکستانی روپے) کماتے ہیں۔ویرات کوہلی کو انسٹاگرام پر 3 کروڑ 82 لاکھ افراد فالو کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس فہرست میں ہالی ووڈ کی ریئلیٹی ٹی وی اسٹار اورمیک اپ برانڈ کی مالکن کائلی جینر ٹاپ پوزیشن پر ہیں جو ایک پوسٹ کے ایک کروڑ 2 لاکھ 66 ہزار ڈالرز وصول کرتی ہیں۔ جبکہ دوسرے نمبر پر امریکن گلوکارہ آریانا گرانڈے ہے –