بنیادی صفحہ -> شوبز کی خبریں -> پریانکااورنک جونس کی شادی کا کیک مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
پریانکا چوپڑا

پریانکااورنک جونس کی شادی کا کیک مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

لاہور(ویب ڈیسک )بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی شادی کا 18 فٹ طویل کیک کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔امریکی جریدے پیپل کے مطابق نک جونس نے شادی کے لیے خصوصی کیک کا آرڈر کویت اور دبئی جا کر خود دیا تھا۔یہ خصوصی کیک شاہی محل کے ڈیزائن جیسا اور 6 حصوں پر مشتمل تھا۔پریانکا اور نک جونس کی شادی کی نئی تصاویر جاری واضح رہے کہ پریانکا اور نک جونس کی شادی ہندو اور عیسائی مذہبی رسومات کے مطابق ہوئی جبکہ کیک شادی کی عیسائی رسومات کے بعد کاٹا گیا تھا۔کیک کو پریانکا اور نک جونس نے دلچسپ انداز میں کاٹا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیک کاٹنے کے لیے ایک بڑی چھری کا اہتمام کیا گیا، جسے پریانکا نے تلوار چلانے کے انداز میں کاٹا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*