Buy website traffic cheap


پریانکا چوپڑا کے بھائی کی شادی عین موقع پر منسوخ

لاہور(ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا میں کچھ دن پہلے ایک خبر وائرل ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بھائی کی شادی عین موقع پر منسوخ کر دی گئی ہے تاہم اس کی وجہ نہیں بیا ن کی گئی تھی لیکن اب ان کی والدہ نے شادی نہ ہونے کی اصل وجہ خود ہی بیان کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پریانکا چوپڑا کے بھائی سدھارتھ چوپڑا کی شادی دراصل اشیتا کمار کے ساتھ ہونے جارہی تھی جو کہ آخری لمحات میں منسوخ کر دی گئی جس کی حال ہی میں دولہے کی والدہ کی جانب سے بھی تصدیق کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شادی دونوں خاندانوں نے باہمی اتفاق سے منسوخ کی ہے اور اب انہوں نے اصل وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا سدھارتھ ابھی دراصل ذہنی طور پر شادی کیلئے تیار نہیں تھا اور مزید کچھ وقت چاہتا تھا جس کے باعث دونوں فیملیز نے مشترکہ طور پر شادی کو آگے کرنے کا فیصلہ کیا ۔ یاد رہے کہ سدھارتھ اور اشیتا کا رشتہ 27 فروری کو طے پایا تھا ۔