Buy website traffic cheap


صوبائی وزیرقانون پر خطرے کے بادل منڈلانے لگے

اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی نااہلی کی درخواست پر ایف آئی اے نے شق وار جواب داخل کر ا دیا ہے ، عدالت نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں عدالتی معاونت کیلئے طلب کر لیا ہے جبکہ ایف بی آر کو بھی 15 مئی تک شق وار جواب داخل کرانے کی ہدایت کی ہے۔ بیگم سیمل راجہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ اس موقع پر ایف آئی اے نے پیرا وائز کمنٹس داخل کرائے۔ فاضل جسٹس نے ایف بی آر کے وکیل کو بھی 15 مئی تک پیرا وائز کمنٹس داخل کرانے کی ہدایت کی اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر عدالتی معاونت کیلئے طلب کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ راجہ بشارت کی مبینہ اہلیہ سیمل راجہ نے کاغذات نامزدگی میں جائیدادیں ظاہر نہ کرنے اور بیرون ملک دوروں کی تفصیلات چھپانے پر ان کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے