Buy website traffic cheap


ایلیمنیٹر راؤنڈ : کراچی کی اسلام آباد کے خلاف بیٹنگ جاری

لاہور(ویب ڈیسک) پی ایس ایل کے ایلیمنیٹر راؤنڈ میں کراچی کنگز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے – کراچی کی جانب سے بابر اعظم اور کولین منرو
نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ کراچی نے پہلے اوور میں 17 رنز سکور کئے-

تفصیلات کے مطابق : اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جیتنے والی ٹیم فائنل میں رسائی کے لیے کل پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی جب کہ ہارنے والی ٹیم کا سفر آج ختم ہو جائے گا، رواں سیزن میں کراچی اور اسلام آباد اب تک دو بار آمنے سامنے آئیں جس میں دونوں بار کراچی کنگز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے : دونوں ٹیمیں ایونٹ کے 5،5 میچز جیت چکی ہیں اور دونوں کے پاس 10،10 پوائنٹس ہیں تاہم پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے اور کراچی کنگز چوتھے نمبر پر ہے۔ آج کے میچ کی فاتح ٹیم گزشتہ روز کوالیفائر میں شکست کھانے والی ٹیم پشاور زلمی سے جمعہ کو مقابلہ کرے گی۔ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان سنسنی خیز کوالیفائر مقابلہ ہوا جس میں گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو 10 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔