Buy website traffic cheap


ملتان سلطان کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 161 رنز کا ہدف

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے آٹھویں میچ میں ملتان سلطان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے رنز کا ہدف دیدیا-

تفصیلات کے مطابق :‌پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ملتان سلطانز سے ٹکرا رہی ہے۔ شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ایونٹ میں اب تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دو میچز کھیل چکی ہے اور دونوں میچز میں وہ کامیابی کے ساتھ 4 پوائنٹس سے اسکور بورڈ پر سرفہرست ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے زبردست شکست دی جب کہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ ملتان سلطانز بھی اب تک 2 میچز کھیل چکی ہے جس میں اس نے پہلے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں 7 رنز سے شکست کھائی جب کہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹد کو 5 وکٹوں سے شکست دی، اس اعتبار سے اسکور بورڈ پر ملتان سلطانز کے 2 پوائنٹس ہیں۔