Buy website traffic cheap

پشاورزلمی

پشاورزلمی اوردنیا کے ٹاپ ترین ٹی وی برانڈ کے درمیان پی ایس ایل 4 کے لیے معاہدہ طے پاگیا

لاہور(ویب ڈیسک): دنیا کے ٹاپ تھری ٹی وی برانڈز میں شامل ٹی سی ایل نے ایک بار پھر پشاورزلمی کے ساتھ پاکستان سپر لیگ 2019کیلئے شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلا ن کیا ہے ۔ٹی وی انڈسٹری کے سرکردہ لیڈر کی حیثیت سے ٹی سی ایل پاکستان میں صارفین کو انتہائی معقول قیمت پر جدید و تخلیقاتی ٹیکنالوجی فراہم کرتا رہا ہے جس کا مقصد صارفین کو انکے گھروں میں بیٹھے بیٹھے دیکھنے کے شاندار تجربے سے ہم آہنگ کرنا ہے ۔پشاور زلمی برانڈویلیو کے اعتبار سے پاکستان سپر لیگ کی سب سے بڑی فرنچائز ،پی ایس ایل ٹو کی فاتح اور پی ایس ایل تھری کی رنر اپ ہے ،فرنچائز پاکستان میں کھیلوں کے فروغ میں فعال کردار ادا کرتی دکھائی دی ہے ۔پشاور زلمی کا پشتو میں مطلبنوجوان ہے اور پاکستانی نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے پشاور زلمی کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔معاہدے کی تجدید کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹی سی ایل پاکستان کے جنر ل منیجر Sunny Yang,کا کہنا تھا کہ پشاورزلمی کے ساتھ ہم اپنے معاہدے کے تسلسل پر انتہائی پرجوش ہیں،دنیا بھر میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے بطور برانڈ ٹی سی ایل کے پاس پہلے ہی عالمی آئیکون نیمار جونیئر موجود ہیں جو کہ ہمارے عالمی برانڈ ایمبسیڈر ہیں اور پاکستان کی بڑی اسپورٹس انٹٹی پشاور زلمی کے ساتھ ہم پاکستان میں بھی اپنے برانڈ کو سب سے اوپر لانے میں کامیاب رہیں گے ،ٹی سی ایل کے مارکیٹنگ منیجر ماجد نیازی کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کے ساتھ گزشتہ برس ہماری ابتدائی شراکت داری ہمارے برانڈ کیلئے انتہائی کامیاب تجربہ ثابت ہوئی اور اس سال ہم پشاور زلمی کے ساتھ اپنی شراکت داری کو اور بڑے پیمانے پر توسیع دے رہے ہیں،ایک برانڈ کی حیثیت سے ہم نے اسپورٹس مارکیٹنگ اور پشاور زلمی میں ایک بڑی سرمایہ کاری کررکھی ہے اور ہماری اس شراکت داری کے نتیجے میں یقینی طور پر چند نئی اور دلچسپ چیزیں دیکھنے کو ملیں گی ،پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ٹی سی ایل کے ساتھ دوبارہ شراکت داری پر ہم انتہائی خوش ہیں ،ہمارا ہمیشہ سے یہی مقصد رہا ہے کہ اپنے اسپانسر کے برانڈ کو فائدہ پہنچایا جائے اور انکے لئے تمام محاذوں پر نمایاں پوزیشن کو یقینی بنایا جائے ۔ٹی سی ایل پاکستان سپر لیگ 2019ایدیشن کے حوالے سے ایل ای ڈی ٹی وی پراڈکٹس کی خریداری کیلئے ایک خصوصی پروموشن پیشکش بھی متعارف کرارہا ہے جس سے حاصل ہونے والی آمدن کا مخصوص حصہ پاکستان بھر میں رفاہی کاموں کیلئے زلمی فاونڈیشن کو عطیہ کیا جائیگا ۔ٹی سی ایل عالمی کنزیومر الیکٹرانکس انڈسٹری کی سرکردہ کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے اور دنیا بھر کے 150سے زائد ممالک میں موجود ہے ،پاکستان میں2017میں ٹی سی ایل ٹاپ تھری ایل ای ڈی ٹی وی برانڈز میں شامل تھی جہاں اس کی خاص توجہ کا مرکز ہائی اینڈ 4K UHDاور بڑے سائز کے ٹی وی ہیں جس میں ٹی سی ایل کا مارکیٹ شیئر نہایت نمایاں ہے ۔