Buy website traffic cheap


وزیراعظم نے پی ایس ایل کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی کرکٹ شائقین کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے ،انہوں نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 5کے تمام میچز پاکستان میں ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق : اسلام آباد میں آن لائن ویزا اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بہت مشکل وقت سے گزراہے اور آج پاکستان ایک محفوظ ملک ہے جسے محفوظ بنانے کا کریڈٹ سیکیورٹی فورسز کو جاتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگلے پی ایس ایل کے تمام میچز دبئی کے بجائے پاکستان میں ہونگے ،مجھے پتہ ہے کہ خالی سٹیڈیم میں کھیلنا کتنا بیزار کن ہوتا ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں پی ایس ایل کے انعقاد سے تمام شہروں کی عوام سٹیڈیم کا رخ کرے گی تو میچوں کا جذبہ مزید بڑھے گا ۔