Buy website traffic cheap

پاکستان سپرلیگ

پاکستان سپرلیگ 4 کا میلہ کل سے کراچی میں سجے گا

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن پانچواں مرحلہ ہفتہ سے کراچی میں شروع ہوگا اس سلسلے میں ہفتہ کولاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ۔شیڈول کے مطابق پی ایس ایل کا پانچواں اور آخری مرحلہ ہفتہ سے پاکستان کی سرزمین پر شروع ہوگا جس کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں اپنے عروج کو پہنچ گئیں ۔ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ پی ایس ایل کے پانچویں مرحلے کا پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل کا فائنل میچ 17 مارچ کو نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔