بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> پاکستان سپرلیگ میں آج دو میچزکھیلے جائیں گے
میچز

پاکستان سپرلیگ میں آج دو میچزکھیلے جائیں گے

لاہور(ویب ڈیسک): نیشنل سٹیڈیم کراچی میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا۔آج کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز کا ٹاکرا پشاور زلمی سے ہوگا۔آج کا پہلا میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔ لاہور کی ٹیم نے اب تک 9 میچ کھیل کر تین میں فتح حاصل کی ہے۔گزشتہ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 49 رنز سے شکست دی تھی۔ملتان سلطانز کراچی میں اس ٹورنامنٹ کا پہلا میچ آج کھیلے گی۔ ناقص کارکردگی کے سبب سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہے۔ ملتان کی ٹیم نے 9 میچ کھیل کر4 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔آج کا دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام7 بجے کھیلا جائے گا جس میں کراچی کنگز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا۔ پشاور زلمی اب تک پی ایس ایل میں دوسرے نمبر کی ٹیم ہے۔ زلمی نے 9 میچ کھیل کر12 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر کنگز کی پوزیشن چوتھی ہے۔ کراچی کی ٹیم نے 9 میچ کھیل کر 10 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔گزشتہ میچ میں کراچی کنگز کا سامنا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوا تھا۔ کراچی کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ کو ایک رن سے شکست دی تھی۔کراچی کنگز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 191 رنز کا ہدف دیا تھا۔ گلیڈی ایٹرز مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز ہی بنا سکے تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*