Buy website traffic cheap


پی ایس ایل ٹرافی کو کہاں سے پزیرائی ملی،کھیل ہے دیوانوں کا

پی ایس ایل کی چمکتی ٹرافی کو کہاں پہنچایا گیا اسے دیکھنے کے بعد کیا ریسپانس آیا آپ خوشی سے نہال ہوجائیں

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل فور کی چمچماتی ٹرافی کی رونما ئی کردی گئی ۔
چئیر مین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ہے احسان مانی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا اب تک کا سفر شاندار ہے، ایونٹ کی کامیابی میں فرنچائز اونرز، اسپانسرز اور سب سے زیادہ کردار کھلاڑیوں نے ادا کیا۔ ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹرافی کی رونمائی کی ۔
فائنل سے ایک روز قبل حنیف محمد ہائی پر فارمنس اکیڈمی پر کورئیر سروس کی جانب سےصبح 11 بجے تقریب میں ٹرافی پی سی بی کے حوالے کی گئی،بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان نے ٹرافی وصول کی ۔
ٹرافی پی سی بی کے حوالے کی گئی،بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان ٹرافی وصول کی۔
سرفرازاحمد اور ڈیرن سیمی کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن بھی کیا۔

ٹرافی کو قافلے کی شکل میں نیشنل اسٹیڈیم تک لے جایا گیا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل سیزن فور کے دوسرے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو باآسانی 48 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، فائنل میں زلمی کا مقابلہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔