بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> اگلے برس پی ایس ایل کے کتنے میچزپاکستان میں ہونگے
پی ایس ایل

اگلے برس پی ایس ایل کے کتنے میچزپاکستان میں ہونگے

لاہور(ویب ڈیسک): چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے غیر ملکی سٹارز کو پاکستان خوش آمدید کہتا ہے کیونکہ ان میچوں سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی سرگرمیاں بحال ہو جائیں گی۔انہوں نے چھ فرنچائز میں موجود غیر ملکی کھلاڑیوں کی موجودگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کیلئے ان کا پاکستان آنا مزید انٹرنیشنل میچوں کے انعقاد کی راہیں ہموار کریگا اور رواں سال کھیلے جانیوالے میچوں کے بعد آئندہ برس ممکنہ طور پر 16 میچوں کا ملک میں انعقاد ایک نئی تحریک پیدا کردیگا۔پاکستان میں سکیورٹی کے حوالے سے غیر ملکی پلیئرز کا تصور تبدیل ہو چکا جو یہاں کئے جانیوالے تمام تر انتظامات سے پوری طرح مطمئن ہو چکے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*