بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> سٹاک مارکیٹ 3 سال کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی

سٹاک مارکیٹ 3 سال کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 550 پوائنٹس کی کمی کے بعد تین سال کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ 10 کاروباری دنوں کے دوران سرمایہ کاروں کو تقریباً 6 کھرب روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق : بدھ کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 550 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 36 ہزار 579 پوائنٹس پر آگیا۔ یہ تین سال کی کم ترین سطح کے انتہائی قریب ہے کیونکہ 18 مئی 2016 کو انڈیکس 36 ہزار 318 پوائنٹس پر تھا۔ آج ہونے والی کمی کے باعث سرمایہ کاروں کو تقریباً سوا کھرب روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ 10 کاروباری دنوں کے دوران سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 2400 پوائنٹس کم ہوا ہے اور سرمایہ کاروں کو 6 کھرب روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*