بنیادی صفحہ -> ٹیکنالوجی -> موبائل فونز صارفین ہوشیار باش .. جعلی موبائل مستقل بند ہوسکتے ہیں‌

موبائل فونز صارفین ہوشیار باش .. جعلی موبائل مستقل بند ہوسکتے ہیں‌

پی ٹی اے کی جانب سے ملک میں جعلی موبائل فونز کا استعمال روکنے، فون چوری کی روک تھام اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بلاکنگ سسٹم فعال کیا گیا ہے۔پی ٹی اے نے بذریعہ اشتہار صارفین کو تنبیہ کی ہے کہ صارفین نئی یا استعمال شدہ موبائل فون ڈیوائسز خریدنے سے پہلے اس کے انٹرنیشنل موبائل ایکیوپمنٹ آئیڈینٹیٹی (آئی ایم ای آئی) نمبرز کی تصدیق ضرور کرلیں، غیر تصدیق شدہ موبائل فون یا ڈیوائس قابل استعمال نہیں ہوگی۔
پی ٹی اے نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کی جانب سے منظور شدہ ٹیلی کام پالیسی 2015 کے پیش نظر موبائل فونز کی شناخت اور بلاک کرنے کا نظام ڈیوائس آئی ڈینٹیفکیشن، رجسٹریشن اور بلاکنگ سسٹم فعال کیا ہے۔
پی ٹی اے نے اعلان کیا ہے کہ یکم دسمبر سے قبل وہ تمام موبائل ڈیوائسز بشمول نان کمپلائنٹ ڈیوائسز جو تمام موبائل نیٹ ورکس پر فعال تھیں انہیں صارفین کے آئی ایم ای آئی کو انہی کے موبائل فون نمبر کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے۔تاہم ایسی نئی موبائل ڈیوائسز جن کے آئی ایم ای آئی بین الاقوامی معیار کے مطابق نہیں، انہیں پاکستانی حدود میں کہیں بھی رابطے اور خدمات کی سہولت دستیاب نہیں ہوسکے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*