Buy website traffic cheap


پی ٹی آئی اورن لیگ ایک زبان ہوگئے

لاہور(ویب ڈیسک): رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن اورسابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے نجی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کےجواب میں عمران خان نے امریکا کو بہت اچھاجواب دیاہے. تعلیم زیادہ ضروری ہے اگر انہیں انڈے باٹنے ہیں تو انڈے بانٹیں. حکومت کو غربت کے خاتمے کیلیے بہت سے اقدامات کرنا ہوں گے. غریبوں کومرغی دینےکاپائلٹ پروجیکٹ شہباز شریف نے شروع کیا تھا. حکومت کو خود نہیں پتاکہ کیا کرنا ہے. ڈالر کی قدر کبھی بڑھ رہی ہے کبھی گھٹ رہی ہے. پاکستان میں اچھی پولٹری انڈسٹری ہے. امریکاسمجھ رہا ہے پاکستان پر دباؤ ڈال کر مسئلہ حل ہوگاتو یہ ممکن نہیں. عوام کا حکومت کی سو روزہ کارکردگی پر ردعمل آ چکا ہے. افغان مسئلہ سلجھانے کیلیے پاکستان امریکاکو ساتھ کام کرنا پڑے. امریکا کا پرانا اصول ہے ڈو مور ،ہم اور کتنا مور کریں. ٹرمپ کےجواب میں عمران خان نےامریکاکوبہت اچھاجواب دیاہے.

کراچی کواگلے10سالوں کیلئے تقریبا 10ارب ڈالر چاہیے، ورلڈ بینک
لاہور(ویب ڈیسک )ورلڈ بینک کی ٹیم نے ڈیولپمنٹ کیلیے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری(ایم ایف ڈی)کے طریقہ کار کا اندازہ لگانے اور پھر حکومت کو ممکنہ آپشنز کے بارے میں مشورہ دینے کیلیے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ورلڈ بینک کی ٹیم کی سربراہی مالیاتی شعبے کی سینئر تجزیہ کار ناموس ظہیر نے کی جبکہ ٹیم کے دیگر ارکان میں مالیاتی شعبے کے ماہر ماریس وسمانٹاس اور سینئر معیشت دان امجد بشیرشامل تھے۔کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید اسماعیل ماکڈا،سینئر نائب صدر خرم شہزاد،نائب صدر آصف شیخ جاوید اور منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ناموس ظہیر نے کہاکہ انفرااسٹرکچر کی بہتری، اربن ٹرانسپورٹ اورپانی کی فراہمی کیلیے کراچی کو اگلے 10سالوں کیلیے تقریبا 10ارب ڈالر چاہیے۔ پاکستان کو 20لاکھ نوکریاں پیدا کرنے کیلیے تقریبا7سے 8فیصد شرح نمو کی ضرورت ہے۔