پرویز الہیٰ یا عثمان بزدار؟ پی ٹی آئی کا موقف سامنے آ گیا
پنجاب میں وزیراعلیٰ اور حکومتی اتحادی جماعت (ق) لیگ میں دوریوں سے متعلق سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز الہیٰ اور عثمان بزدار آمنے سامنے آئے تو ہم عثمان بزدار کے ساتھ ہوں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے حالیہ دھرنوں سے متعلق کہا کہ دھرنے والوں سے معاہدہ حالات پر امن رکھنے کے لیے کیا، بات چیت کے دوران کچھ لو اور کچھ دو کرنا پڑتا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے لیے پارلیمانی کمیٹی صرف بات چیت شروع کرنے کے لیے بنائی ہے۔ حکومت کے 100 دن پورے ہونے پر وزیراعظم 29 نومبر کو قوم کو اعتماد میں لیں گے، اچھی ٹیم ملنے تک افسران کی ٹرانسفرز پوسٹنگز ہوتی رہیں گی اور وزراء کو کارکردگی پر ہٹانا وزیراعظم کا استحقاق ہے۔
مسیحی خاتون آسیہ بی بی سے متعلق فواد چوہدری نے کہا کہ آسیہ بی بی پاکستان میں ہے اور ہم عدالت کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں، خوش قسمتی ہے تمام ریاستی ادارے ایک صفحے پر ہیں