Buy website traffic cheap

وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان تحریکِ انصاف نے وزیراعلیٰ سندھ کے استعفٰی کا مطالبہ کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران‌خان معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹرشہزاداکبرنے نجی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کے استعفٰی کا مطالبہ کردیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ ریفرنس فائل ہونے سے پہلے انہیں استعفٰی دے دینا چاہیے. جے آئی ٹی کے اندر بہت زیادہ مواد ہے جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا، جے آئی ٹی کی جانب سے 16 ریفرنسز کی تجویز دی گئی ہے۔بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بڑے معصوم ہیں، انھیں تاریخ کو اچھی طرح پڑھ لینا چاہئے، ان کو نئی اور پرانی تاریخ یاد نہیں ۔ انہوں نے پرویز کے دور کا احتساب نہیں دیکھا،اس دورمیں ان کو این آر او مل گیا تھا، نواز شریف کے دور کا احتساب بلاول بھٹو زرداری نے دیکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ کے حکم پر بنی جس کی رپورٹ نے زرداری سسٹم کو عیاں کیا۔ سابق صدر کے کیخلاف کیس 2015میں بنا لیکن الزام ہم پر لگایا جا رہا ہے۔ معاملہ عدالت میں ہے، حکومت کا اس میں کوئی رول نہیں ہے۔ ہم تو پیر تک عدالت کی کارروائی کا انتظار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات تھیں کچھ لوگ بیرون ملک جا سکتے ہیں، اس لئے حکومت کے پاس ان کے نام ای سی ایل میں نام ڈالنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں رہ گیا تھا ، ایسی حرکتوں کی وجہ سے ہی پاکستان کانام گرے لسٹ میں شامل کیاگیا ہے ۔