Buy website traffic cheap

محاذ

پی ٹی آئی رہنماؤں نے ایک دوسرے کیخلاف ہی محاذ کھول لیے

لاہور(ویب ڈیسک):پی ٹی آئی رہنماؤں نے ایک دوسرے کیخلاف ہی محاذ کھول لیے ہیں. تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ اہم عہدوں پر اہل لوگوں کو لگایا جائے ، اس وقت حکومت جلد فیصلے نہیں کررہی ۔رمیش کمار نے کہاہے میں اپنی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اہم عہدوں پر اہل لوگوں کو لگائے ، اس وقت حکومت جلد فیصلے نہیں کررہی ، عمران خان کی ایک خوبی ضرورہے کہ وہ کرپٹ نہیں ہیں، ان کاتجربہ ضرور کم ہے اور اس میں کچھ وقت لگے گا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ملک کو کرپشن فری بنانے کی خواہش ہے ، اس لئے ٹیم پرتوجہ دینی چاہئے تاکہ عوام کو مشکلات کو سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کوئی ادارہ بلائے گا تو وہ چلے جائیں گے کیونکہ وہ یہ کہتے ہیں کہ احتساب کیلئے کسی بھی وزیر کو بلانے پر جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے حوالے سے اکاﺅنٹس کی جوبات سامنے آئی ہے ، اگر ان اکاﺅنٹس سے کوئی ٹرانزکشن ہوئی ہے تو پھر ہم جوابدہ ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہاہے کہ چیف جسٹس کے ریمارکس سے پیپلز پارٹی کو کوئی ریلیف نہیں ملا ، رزاق داﺅد کی جگہ ہوتا تو سرکاری ٹھیکہ نہ لیتا ۔ فیصل واڈا نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان این آر او کرنا نہیں چاہتے ، چیف جسٹس نے صرف یہ کہا تھا کہ بلاول بچہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں چیف جسٹس کے ان ریمارکس سے پیپلز پارٹی کو کوئی ریلیف ملاہے ، وزیراعظم کے مشیر رزاق داﺅد کی کمپنی کی جانب سے مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ لئے جانے کے متعلق سوال پر انہوں نے کا کہ اگر میں رزاق داﺅد کی جگہ ہوتا تو سرکاری ٹھیکہ نہ لیتا ۔