Buy website traffic cheap


پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیئررہنماء نعیم الحق انتقال کرگئے

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیئررہنماء نعیم الحق انتقال کرگئے ہیں. وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹرپر نعیم الحق کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بڑی بہادری سے کینسرکا مقابلہ کیا اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے.

یادرہے کہ کچھ دیر قبل پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیئررہنماء اوروزیراعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی نعیم الحق کی طبیعت بگڑگئی تھی جس کی بناپر انہیں آغاخان ہسپتال کراچی منتقل کیا تھا جہاں پر وہ جانبرنہیں ہوسکے. پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق کئی مہینوں سے بیمارتھے، انہیں کینسر تھا اور کافی عرصے سے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل تھے.