Buy website traffic cheap


پنجاب اسمبلی : سینیٹ کی دونوں نشستیں تحریک انصاف کے نام

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی دونوں نشستیں تحریک انصاف نے اپنے نام کرلیں ۔سینیٹ کی 2 نشستوں کیلئے پنجاب اسمبلی میں پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی جو شام 4 بجے تک جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق :پولنگ کے دوران اپوزیشن کی جانب سے مجموعی طور پر 173 ووٹ کاسٹ کیے گئے جن میں مسلم لیگ (ن) کے 166 اور پیپلزپارٹی کے 7 ووٹ کاسٹ ہوئے۔حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 179 اور اتحادی (ق) لیگ کے 10 ووٹ کاسٹ ہوئے۔(ن) لیگ کے سہیل شوکت بٹ اور پی ٹی آئی کے اویس دریشک بیرون ملک ہونے کے باعث ووٹ کاسٹ نہ کرسکے۔پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ولید اقبال 184 اور سیمی ایزدی 183 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ ان کے مد مقابل (ن) لیگ کے سعود مجید کو 176 اور سائرہ افضل کو 175 ووٹ ملے۔جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے دونوں ارکان سینیٹ کی نشستوں پر کامیاب قرار پائے۔