Buy website traffic cheap

Punjab Forensic Science Agency, Report, Tezgam Incident, Sheikh Rasheed, Railway

سانحہ تیزگام کی فرانزک رپورٹ منظرِعام پر آگئی

لاہور(ویب ڈیسک): پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے سانحہ تیزگام کی فرانزک رپورٹ جاری کردی ہے. دو صفحاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ٹرین کی بوگی نمبر10 اور11 میں گیس لیکج ثابت ہوگئی ہے لیکن آگ وہاں پر کسی آتش گیرمادے سے پہلے ہی لگ چکی تھی.

رپورٹ سے ہٹ کر ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ آگ کسی شخص کے وہاں ماچس کی تیلی جلانے یا سگریٹ سلگانے کا نتیجہ بھی ہوسکتی ہے۔ رپورٹ میں بوگیوں کے ملبے سے پٹرول، مٹی کے تیل یا کسی دوسرے مائع آتشگیر مادے کی موجودگی کے شواہد نہیں ملے جبکہ بوگی نمبر 11 میں سلنڈروں کی گیس جلنے کا ثبوت سلفر کے ذرات نے ثابت کر دیا ہے۔ فنی لحاظ سے وزیر ریلوے شیخ رشید کا سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی شروع ہونے کا موقف اور شارٹ سرکٹنگ سے متعلق دوست لغاری کی رپورٹ بھی مشکوک ہوگئی ہے کیونکہ بوگی 10 اور 11 کے درمیان پائیدان پر بنے عارضی کچن کے علاوہ بھی آگ جلائے جانے کے شواہد سامنے آچکے ہیں۔