بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> پنجاب حکومت نے سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو شاندارعہدے پرفائزکردیا
پنجاب حکومت

پنجاب حکومت نے سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو شاندارعہدے پرفائزکردیا

لاہور(ویب ڈیسک): پنجاب حکومت نے سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے افسر پون سنگھ کو گورنر ہاوس پنجاب میں پبلک ریلیشن آفیسر تعینات کر دیا ہے۔نجی نیوز چینل کے مطابق پون سنگھ اس سے قبل بطور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ننکانہ صاحب خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ ریڈیو کے ساتھ ساتھ بطور قلم کار بھی کام کیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف اداروں میں بھی سکھ براداری کے لوگ اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور پاک فوج میں میجر ہرچرن سنگھ اور ٹریفک وارڈن گلاب سنگھ ان میں شامل ہیں۔سوشل میڈیا اور صحافتی حلقوں میں حکومت کے اس اقدام کو کافی سراہا جارہاہے . گورنر پنجاب چوہدری سرورنے اس پیش رفت کے متعلق اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے منشوراورنئے پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اورترقی کے لیے انقلابی اقدامات کررہے ہیں اور سکھ آفیسرکی بطورپی آراو گورنرہاؤس تقرری خوشی اورفخرکی بات ہے.

چورکو برازیلین خاتون کو لوٹنا مہنگا پڑگیا
لاہور(ویب ڈیسک): برازیل میں ایک شخص کو برازیلین ‘خاتون آہن’ کو لوٹنے کی کوشش اس وقت مہنگی پڑی جب اسے پتا چلا کہ جس خاتون سے وہ سامان چھینننے کی کوشش کررہا ہے وہ کوئی عام شخص نہیں بلکہ ملک معروف باکسر ہیں۔خبر رساں اداروں نے مطابق دارالحکومت ریودی جنیرو میں 27 سالہ بولیانا فیانا اپنے گھر کے باہر ٹیکسی کے انتظار میں تھیں کہ چانک ایک شخص اس سامنے آکھڑا ہوا۔اس نے کہ میرے پاس اسلحہ ہے۔ اس سے قبل کہ میں وہ چلاؤں اپنا موبائل فون اور نقد رقم میرے حوالے کردو۔ فیانا نے لٹیرے کو زیادہ انتظار کا موقع نہیں اور اسے صرف دو گھونسے لگائے جس کے نتیجے میں وہ زمین پر ڈھیر ہوگیا۔ اس کے منہ اور ناک سے خون کے فوارے بہہ بڑے اور عقل ٹھکانے آگئی۔باکسنگ کمپنی”یو ایف سی”کی جانب سے منعقدہ باکسنگ کے مقابلوں میں طاقت کے جوہر دکھانے والی خاتون آہن نے پولیس کو اس واقعے کی اطلاع دی۔ باکسنگ سپورٹس ویب سائیٹ "ایم ایم اے جانکی” کیمطابق فیانا کو لوٹنے کی کوشش کرنے والے شخص کو پولیس نے زمین سے اٹھایا۔ اس کے زخموں کا اعلاج کیا گیا۔ باکسنگ ہیروئن فیانا کہنا ہے کہ چور کو دو گھونسے لگانے سے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم اگلے روز ہاتھ میں معمولی تکلیف محسوس ہورہی تھی۔ اس کاکہنا ہے کہ میں معمول کے مطابق اپنے کام پرگئی اور واپس آکر شام کا کھانا بھی بنایا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*