بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> پنجاب حکومت نے مریم نواز کا اہم ترین مطالبہ مان لیا
مریم نواز

پنجاب حکومت نے مریم نواز کا اہم ترین مطالبہ مان لیا

لاہور(ویب ڈیسک): صوبائی حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی بگڑتی ہوئی طبیعت کو دیکھ کرمریم نواز کے مطالبے پر میڈیکل یونٹ کوٹ لکھپت جیل پہنچانے کا اعلان کردیااور اس بارے میں وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہبازگل نے بتایاکہ نوازشریف سے ملاقا ت کرکے آیاہوں، انہیں ہرممکن علاج کی یقین دہانی کرائی ہے ، فوری میڈیکل یونٹ کی ضرورت نہیں لیکن ایمرجنسی اقدامات کررہے ہیں۔یادرہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے گزشتہ شام مطالبہ کیاتھا کہ نوازشریف کولاحق مرض کی وجہ سے ان کی جان کو خطرہ ہے اور حکومت وقت ایسے میں میڈیکل یونٹ فراہم کرے ، تین مرتبہ ملک کے وزیراعظم رہنے والے کا کم ازکم اتنا حق تو ہے ۔ اب اس پرصوبائی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر میڈیکل یونٹ بھجوانے کا فیصلہ ہے جو ایمرجنسی کی صورت میں نمٹنے کی تمام سہولیات سے لیس ہوگا، ایمرجنسی ایمبولینس آج ہی کسی وقت پر پہنچائی جائے گی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*