بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی
پنجاب حکومت

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی

لاہور(ویب ڈیسک): پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی عید سے پہلے عید کروا دی ہے ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین کی خوشحالی کیلئے ” گرانٹس “ میں تاریخ ساز اضافہ کر دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے اضافہ کی جانے والی گرانٹس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس کے تحت سرکاری ملازمین کے بچوں کی سکالر شپ میں اضافہ اور پرائمری تا سکینڈری سکول سالانہ 20 ہزار روپے تعلیمی وظیفہ دیا جائے گا ۔ گرانٹس میں اضافہ ہونے سے ہائیر سکینڈری سکول طلباءکو سالانہ 50 ہزار روپے ایجوکیشنل سکالر شپ ملے گی ۔صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے بچوں کیلئے میرج گرانٹ میں تین گنا سے زائد اضافہ کر دیا گیاہے ، میرج گرانٹ 40 اور 50 ہزار سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ روپے کر دی گئی ہے تاہم اس کے علاوہ وفات کی صورت جنازہ گرانٹ میں بھی اضافہ کر دیا گیاہے ۔سرکاری ملازم کی وفات کی صورت میں لواحقین کو 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے جبکہ اس کی بیوہ کو ملنے والی ماہانہ گرانٹ میں بھی اضافہ کر دیا گیاہے جو کہ تاحیات اسے دی جائے گی ۔حکومت کی جانب سے گرانٹس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے جس کا اطلاق 10 مئی سے ہوگا تاہم جنازہ گرانٹ میں اضافے کا اطلاق 10 مئی کے بعد کیا جائے گا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*