نوازشریف

پنجاب حکومت نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ مسترد کردی

لاہور(ویب ڈیسک): نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کے معاملے پر پنجاب حکومت نے پہلی میڈیکل رپورٹ کو مسترد کر کے اعتراضات لگا دئیے۔ محکمہ داخلہ نے تازہ میڈیکل رپورٹس فوری طور پر بھجوانے کا حکم دے دیا۔

پنجاب حکومت اور شریف فیملی میں خط و کتابت جاری ہے۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے جواب کے بعد ڈاکٹر عدنان کو بھی خط لکھ دیا۔ خواجہ حارث نے میڈیکل رپورٹس کے حصول کیلئے ڈاکٹرعدنان سے رابطے کا کہا تھا، فریقین کے درمیان اب تک 4 خطوط کا تبادلہ ہوچکا ہے۔ ادھر ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کی رپورٹس حکومت کو بھجوانے کے ساتھ ٹویٹر پر بھی شیئر کر دیں، رپورٹس میں پیٹ سکین، ایکو کارڈیا گرام وغیرہ شامل ہیں۔ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس نے جاری کیں۔