Punjab Govt, Nawaz Sharif, Bail Plea, Raja Basharat , Absconder, Court

نوازشریف کو اشتہاری قرار دلوانے کیلئے عدالت سے رجوع کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک): صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نوازشریف کو اشتہاری قراردلوانے کیلئے عدالت سے رجوع کریگی. صوبائی کابینہ نے سابق وزیراعظم کی ضمانت میں توسیع سے متعلق درخواست مستردکردی ہے.

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اجلاس میں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کا معاملہ زیر بحث آیا، نواز شریف کو کچھ شرائط پر ضمانت دی گئی تھی، میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی رپورٹس پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، نواز شریف کی طرف سے ضمانت میں توسیع کی درخواست دی گئی تھی، وزیراعلیٰ پنجاب نے موجودہ رپورٹس پر کمیٹی قائم کی، کمیٹی نے 3 روز تک اجلاس کیے اور رپورٹس کا جائزہ لیا، قانونی اور طبی بنیادوں پر ضمانت میں توسیع نہیں ہوسکتی، نواز شریف 16 ہفتے بعد بھی کسی ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے۔