Buy website traffic cheap

پنجاب پولیس

پنجاب پولیس کا نیا کارنامہ سامنے آگیا

لاہور(ویب ڈیسک): سانحہ ساہیوال کے واقعہ پر عوام کا محکمہ پولیس پر غم و غصہ ابھی کم بھی نہیں ہواتھا کہ پنجاب پولیس کے اہلکار کی ایک اور ایسی مبینہ ویڈیو سامنے آ گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا ہے ۔اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ سڑک کے درمیان میں کھڑی گاڑی میں بیٹھا شخص شراب کی بوتل میں سے آدھی شراب باہر کھڑے پولیس اہلکار کی جانب سے دی گئی ’ ہاف لیٹر ‘ کی فانٹا کی خالی بوتل میں ڈال رہاہے اور اس کے بعد اس نے یہ بوتل پولیس اہلکار کے حوالے کی ۔ ویڈیو میں گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ کے باہر کی طرف کھڑے پولیس اہلکار کی شکل نظر نہیں آ رہی ہے تاہم ابھی تک یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ یہ ویڈیو حقیقی ہے یا خود ساختہ ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی میں بیٹھے شخص اور پولیس اہلکار کے درمیان گفتگو بھی ہوتی ہے اور دن کو رنگین بنانے پر پولیس اہلکار نوجوان شخص کا شکریہ بھی ادا کرتا ہوا دکھا ئی دیتا ہے ۔نوجوان نے گاڑی میں پورا ماحول بناتے ہوئے گانا بھی اس سے مطابقت سے لگا رکھا ہے ۔ اس ویڈیو کے باعث سوشل میڈیا پر عوام کے غصے اور خوف میں مزید اضافہ ہو رہاہے کہ ہماری حفاظت پر معمور افراد شراب پی کر سڑک پر کھڑے ہیں جو کہ کسی بھی قسم کے نا خوشگوار واقعہ کا باعث بن سکتا ہے ۔