بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> پنجاب پولیس میں سیاسی مداخلت کا ایک اورکیس سامنے آگیا، پی ٹی آئی کی اہم خاتون وزیرملوث نکلیں

پنجاب پولیس میں سیاسی مداخلت کا ایک اورکیس سامنے آگیا، پی ٹی آئی کی اہم خاتون وزیرملوث نکلیں

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے بہت دعوے کیے کہ وہ اقتدارمیں آکرپولیس کو غیرسیاسی کردینگے لیکن تین ماہ کے اندرپولیس کے معاملات میں سیاسی مداخلت کے اتنے زیادہ واقعات سامنے آگئے ہیں کہ پی ٹی آئی حکومت معافیاں مانگتی پھررہی ہے. ڈی پی اوپاکپتن کے تبادلہ سے شروع ہونیوالاقصہ وفاقی وزیرِمملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل تک پہنچ گیا. پی ٹی آئی رہنماء ڈی پی او پاکپتن، آئی جی پنجاب اورآئی جی اسلام آبادتبادلہ کیس میں معافیاں مانگ چکے ہیں. تازہ ترین واقعہ پی ٹی آئی ایم این اے زرتاج گل نے اپنے علاقے میں موجود تھانے کا دورہ کیا اورجاکرایس ایچ اوکی کرسی پربیٹھ گئیں اورایس ایچ اوپیچھے ہاتھ باندھے کھڑے رہے. ان کے ساتھ آئے کارکنان بھی کرسیوں پربیٹھ گئے اورپولیس اہلکارکھڑے رہے.

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*