بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> لاہور: پنجاب پولیس کی کاروائی ، دو مغوی بچے بازیاب کروالیے گئے

لاہور: پنجاب پولیس کی کاروائی ، دو مغوی بچے بازیاب کروالیے گئے

لاہور(ویب ڈیسک): لاہورانویسٹی گیشن پولیس رائیونڈسٹی اور جوہر ٹاؤن کی کارروائی کے نتیجے میں 2مغوی بچے بازیاب کروالیے گئے . مغوی بچوں میں 16سالہ اویس اور9سالہ بچی صدف شامل ہیں جبکہ ملزم وسیم کوبھی موقع پر گرفتارکرلیا گیا.

انویسٹی گیشن پولیس رائیونڈسٹی نے 16سالہ اویس کو بازیاب کرکے ملزم وسیم گرفتارکر لیا۔ مغوی اویس رکشہ چلاتا تھا جو گھر میں والدین سے لڑ جھگڑ کر کام پر گیا اور واپس نہ آیا۔ انویسٹی گیشن پولیس جوہر ٹاؤن نے9سالہ بچی صدف کو بازیاب کروا کروالدین کے حوالے کیا۔ بچی گھر سے دوکان پر جانے کے لیے نکلی اور راستہ بھول گئی۔ پولیس ٹیموں نے مغویان کو سی سی ٹی وی کیمروں سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بازیاب کیا۔ مغویان کے ورثا ء نے مذکورہ تھانہ جات میں بچوں کے اغوا کے مقدمات درج کروا رکھے تھے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کی طرف سے مغویان کی بحفاظت بازیابی اور ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیموں کو شاباش بھی دی گئی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*