بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> پاکستان سٹاک مارکیٹ 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان سٹاک مارکیٹ 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

لاہور(ویب ڈیسک): کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی کرنسی کے ریٹ میں کمی، ڈٓالر آج روپے کے مقابلے 7 پیسے گر گیا، سٹاک مارکیٹ میں 513 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر 7 پیسے سستا ہو گیا، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 155 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا، دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی کا رجحان رہا، 513 پوائنٹس اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 39 ہزار 200 سے زائد پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگ گیا۔ واضح رہے کہ آج مارکیٹ میں تجارت کا رجحان تقربیا 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*