Buy website traffic cheap

کرتارپورراہداری

شدت پسندی اور دہشت گردی کی بنیادی وجوہات ختم کرنے کی ضرورت ہے

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، شرپسند عناصر اور غیر ملکی دشمن قوتوں سے نبرد آزما ہیں، شدت پسندی اور دہشت گردی کی بنیادی وجوہات ختم کرنے کی ضرورت ہے، پہلے سے جاری کوششوں کے ساتھ ایسے اقدامات کرنے ہوں گے جس سے دہشتگردی کی وجوہات کو جڑ سے اکھاڑا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر دانستہ اور غیر دانستہ طور پر ملک کو تصادم کی طرف لے جارہے ہیں، ریاست مذہب، لسانیت یا کسی اور بنیاد پر ملک کو محاذ آرائی کی طرف لےجانے کی اجازت نہیں دے گی، دشمن قوتوں اور غیر ملکی ایجنڈوں کو سمجھتے ہوئے اقدامات کرنا ہوں گے