Buy website traffic cheap

تمیم بن حماد

امیرِقطر شیخ تمیم بن حماد الثانی کے استقبال کی تیاریاں کرلی گئیں

لاہور(ویب ڈیسک): امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی 2 روزہ دورے پر آج شام پاکستان پہنچیں گے، وزیراعظم عمران خان نور خان ائیر بیس پر امیر قطر کا استقبال کریں گے۔
پاکستان پہنچتے ہی امیر قطر کو 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی، امیر قطر شیخ تمیم بن حماد کو وزیراعظم ہاوس میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ امیر قطر کو پاک فضائیہ کی جانب سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے فضائی سلامی دیںگے، وزیراعظم عمران خان کابینہ ارکان سمیت حکومتی وفد سے امیر قطر کا تعارف کروائیں گے۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی وزیراعظم ہاوس میں پودا لگائیں گے، دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہونگے، پاکستان اور قطر کے درمیان معاہدوں پر دستخط بھی ہوںگے، وزیراعظم عمران خان امیر قطر کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ عشائیہ میں چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی سمیت سیاسی و عسکری شخصیات شریک ہونگی۔ امیر قطر اتوار کی صبح ایوان صدر میں صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کرینگے، امیر قطر ایوان صدر میں سرمایہ کاری تقریب میں شریک ہوں گے، امیر قطر کے اعزاز میں ایوان صدر میں ظہرانہ ہوگا، وزیراعظم، اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت شریک ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اورقطرکےدرمیان 6 سے 8 ارب ڈالرکےمعاہدےزیرغورآئیں گے، توانائی اورپٹروکیمیکل کےشعبوں میں تعاون پربات چیت ہوگی اور سیاحت،زراعت،انجینئرنگ کےشعبوں میں سرمایہ کاری پربریفنگ دی جائےگی۔ قطرکےسرمایہ کاروں کوفوڈپراسیسنگ، پیکجنگ اور انفرااسٹرکچرکےشعبوں پربھی بریفنگ دی جائےگی۔ اس کے ساتھ ساتھ سی پیک سےمنسلک سڑکوں میں نجی شعبےکےاشتراک پربات چیت کی جائے گی اور پاکستان کے 3 بڑےایئرپورٹس پرسرمایہ کاری سےمتعلق تبادلہ خیال کیا جائے گیا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ قطر 2022 تک ایک لاکھ پاکستانیوں کوروزگارفراہم کرناچاہتاہے اور اس حوالے سے پاکستانیوں کیلئےروزگارکےمواقع بڑھانےپرتبادلہ خیال ہوگا۔